counter easy hit

خاتون نے ایسی چیز سے شادی کر لی کہ جان کر تمام مرد حضرات سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

The woman married a thing that knowing all men of men would sit in the head

لندن(ویب ڈیسک) شادی کی بات آئے تو اس حوالے سے مغربی دنیا سے گاہے عجیب و غریب خبریں سننے کو ملتی ہیں جہاں مردوخواتین ایسی ایسی چیزوں سے شادی کرلیتے ہیں کہ سن کر حیرت کی انتہاءنہ رہے۔ اب برطانیہ سے بھی ایسی ہی ایک خبر آ گئی ہے جہاں ایک خاتون نےاپنی رضائی کے ساتھ شادی کر لی ہے۔ دی میٹرو کے مطابق اس 49سالہ خاتون کا نام پیسکیل سیلیک ہے جو برطانوی شہر ایکسیٹر کی رہائشی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ رضائی میری بہترین ساتھی ہے۔ اس نے میرا جتنا ساتھ نبھایا ہے کوئی مرد آج تک نہیں نبھا سکا۔ چنانچہ اب میری زندگی میں مردوں کا وقت ختم ہو گیا کیونکہ میں نے اپنی رضائی سے ہی شادی کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیسکیل کی یہ شادی محض باتوں کی حد تک ہی نہیں بلکہ اس نے اس کے لیے باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا جس میں اس کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔ تقریب میں موسیقی اور مہمانوں کے لیے کھانے کے اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ شادی کے بعد پیسکیل کا کہنا تھا کہ ”میں جب بھی گھر آتی ہوں میری رضائی میری راہ دیکھ رہی ہوتی ہے۔ جونہی میں آتی ہوں یہ مجھے گلے لگا لیتی ہے۔ میں اس سے بہت محبت کرتی ہوں اور مجھے اس سے بہتر کوئی جیون ساتھی نہیں مل سکتا۔“ واضح رہے پاکستان میں عورتوں کے حقوق کے لیے آگاہی مہم چلانا اور ان کے بارے میں بات کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن مختلف ادوار میں ان کی شکل تبدیل اور ان کی پہنچ میں اونچ نیچ آتی رہی ہے۔ لیکن گذشتہ چند برسوں میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی آمد کے بعد سے عورتوں کے حقوق کے لیے اٹھنے والی آوازیں اب زیادہ موثر طور پر بڑی تعداد میں لوگوں تک پہنچ رہی ہیں جس کی مدد سے عام خواتین میں بھی اس مقصد کے لیے شعور جاگا ہے اور وہ اس کے لیے باہر نکل کر اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنے کے لیے سرگرم ہو گئی ہیں۔گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی پاکستان کے چند بڑے شہروں میں خواتین کے مختلف گروپس نے عورتوں کے حقوق کے حصول اور آگاہی پھیلانے کے سلسلے میں جمعے کے روز مارچ کا انعقاد کیا ہے۔ کراچی میں یہ مارچ تاریخی عمارت فرئیر ہال سے شروع ہوگا جبکہ لاہور اور اسلام آباد میں ان دونوں شہروں کے پریس کلبز پر مارچ کے شرکا جمع ہوں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website