counter easy hit

پورا جموں و کشمیر اقوام متحدہ کے حوالے ۔۔۔۔۔۔ صبح صبح کشمیریوں کے جذبات کی ترجمانی کر دینے والی خبر آگئی

مظفر آباد (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر میں علیحدگی پسندوں نے لائن آف کنٹرول عبور کر کے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں داخل ہونے کا اعلان کر رکھا ہے۔ مظاہرین کشمیر سے پاکستانی اور بھارتی افواج کے انخلا کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔بھارت کے زیر انتظام کشمیر کو حاصل خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کےبعد پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) نے جمعے کے روز ‘فریڈم مارچ‘ شروع کیا تھا۔ ریلی کے شرکاء نے لائن آف کنٹرول عبور کر کے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں داخل ہونے کا اعلان کر رکھا تھا۔پاکستانی حکام نے لائن آف کنٹرول سے آٹھ کلومیٹر دور جسکول کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ان کا راستہ روک دیا۔ اس کے بعد سے ریلی کے شرکاء دھرنا دیے ہوئے ہیں اور رکاوٹیں ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔جے کے ایل ایف کشمیر کی خود مختاری کی حامی ہے لیکن نئی دہلی حکومت کا الزام ہے کہ یہ تنظیم پاکستان سے مالی معاونت حاصل کرتی ہے۔ بھارتی حکام نے اپنے زیر انتظام کشمیر میں جے کے ایل ایف کے کئی رہنماؤں کو حراست میں لے رکھا ہے۔اس حوالے سے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کی ریلی کے منتظم توقیر گیلانی نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا مطالبہ لائن آف کنٹرول کو پاکستان اور بھارت کے مابین مستقل سرحد تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔ڈی ڈبلیو سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے گیلانی نے کہا، ”ہم نے یہ ریلی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف نکالی ہے۔ ہم بھارتی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیر میں کرفیو ختم کریں، لوگوں کو نقل و حرکت کی آزادی دیں اور قیدیوں کو رہا کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم پاکستان اور بھارت سے یہ مطالبہ بھی کرتے ہیں کہ وہ کشمیر سے اپنی اپنی فوجیں نکالیں اور اسے غیر فوجی علاقہ قرار دیں۔ اس کے بعد اقوام متحدہ کو کشمیر کا انتظام سنبھالنا چاہیے اور ریفرنڈم کا انعقاد کرانا چاہیے۔‘‘توقیر گیلانی نے اسلام آباد حکام پر کشمیریوں کی حالت زار پر صرف بیان بازی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا، ”اقوام متحدہ کی قراردادیں دونوں طرف کے کشمیریوں کو لائن آف کنٹرول عبور کرنے کی اجازت دیتی ہیں لیکن پاکستانی حکام نے نقل و حرکت روک دی ہے جو کہ لائن آف کنٹرول کو مستقل سرحد تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔‘

THE, WHOLE, JAMMU KASHMIR, HANDED, OVER, TO, THE, UNITED, NATIONS, ITS, OUR, EMOTIONS

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website