counter easy hit

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

The weather forecast predicted

لاہور (ویب ڈیسک ) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں میں شدید گرم رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ شام میں راولپنڈی،گوجرانولہ ڈویژن اور اسلام آبادمیں آندھی،تیز ہواؤں اور گرج چمک کا امکان ہے۔جبکہ کل ہفتہ کےروز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں میں شدید گرم رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ شام میں راولپنڈی،گوجرانولہ ڈویژن اور اسلام آبادمیں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں میں شدید گرم رہا۔ تاہم مالاکنڈ،ہزارہ،گوجرانوالہ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی،تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، آج بھی شہر کا درجہ حرارت 42 ڈگری تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن بھرہوا 10 سے 12 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چلے گی۔کراچی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، ہیٹ ویو کی لہر نے لوگوں کو گھروں میں محصور کرکے رکھ دیا ہے۔گرم موسم کے باعث ماہرین صحت نے عوام کو گھر، دفتر اور ٹھنڈے مقامات مقامات پررہنے کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ سفر کرنے والے افراد احتیاطی تدابیراپنائیں۔ماہرین صحت نے لوگوں کو شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے دوران تازہ اور ہلکی پھلکی غذائیں استعمال کرنے سمیت زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website