counter easy hit

جنوبی پنجاب کے سیاستدانوں کی موجیں ،پنجاب کابینہ میں مزید 5 وزارتیں کن رہنماؤں کو سونپ دی گئیں ؟

لاہور; حکومت پنجاب نے صوبائی کابینہ کے مزید 5 وزرا کے محکموں کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ میں شامل مزید 5 وزرا کو ان کے محکمے تفویض کردیے ہیں۔ حافظ عمار یاسر کو قدرتی وسائل و معدنیات کی وزارت دی گئی ہے،

جب کہ راجہ راشد حفیظ کو لٹریسی اور غیر رسمی بنیادی تعلیم کا محکمہ دیا گیا ہے۔سردار حسنین بہادر دریشک کو لائیو اسٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کا وزیر مقرر کیا گیا ہے جب کہ چوہدری ظہیرالدین کو پبلک پراسیکیوشن کا محکمہ دیا گیا ہے،ہاشم ڈوگر کو بہبودآبادی کا محکمہ دیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے قبضہ گروپوں اورتجاوزات کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا،صوبے میں22پیٹرول پمپس کی لیز کی نیلامی بھی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں قبضہ گروپوں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ قبضہ گروپوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی اور آپریشن بااثر اور طاقتور مافیا سے شروع ہوگا، پلاٹس یا اراضی پر قبضے کی شکایات کے ازالے کیلئے ٹاس فورس قائم کر دی گئی ہے۔ایل ڈی اے میں تعینات لاہور پولیس کی نفری کو تبدیل کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے کے زیرانتظام22پیٹرول پمپس کی لیز کی نیلامی دی جائے نیلامی کے طریقہ کار پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق عملدرآمد ہوگا۔