counter easy hit

گودار تو بدل کر رہ گئی ۔۔ مگر اب چین نے لاہور کے حوالے سے کیا فیصلہ کر لیا ؟

The warehouse changed. But now what decision did China decide regarding Lahore?

لاہور (ویب ڈیسک) چینی حکومت نے لاہور سے اپنا قونصلیٹ فوری طور پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔کھوج نیوز ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ حال ہی میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا ہے جس کے مطابق لاہور میں بنائے گئے قونصلیٹ آفس کو فوری طور پر کسی اور شہر منقل کر دیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں چینی حکام نے پاکستانی حکام کو مطلع کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ چین نے چند سال قبل لاہور کے علاقہ نیو مسلم ٹاؤن میں جدید عمارت پر مشتمل قونصلیٹ آفس بنایا تھا، دوسری جانب ایک خبر یہ بھی ہے کہ چین کے نائب صدر وانگ کشان چھبیس سے اٹھائیس مئی 2019ئ تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ نائب صدر وانگ کشان چین کی تیرھویں نیشنل پیپلز کانگریس اور چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کے امور خارجہ کے لئے کلیدی ادارے مرکزی خارجہ امور کمشن کے رکن ہیں۔نائب صدر کے دورہ سے پاکستان اور چین کے درمیان استوار آزمودہ اور سدابہار تعاون وشراکت داری کا اعادہ ہوتا ہے۔نائب صدر چین کی آمد دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی دوروں اور روابط کے تسلسل کی غمازی ہے جن میں وزیراعظم کے نومبر 2018ء کے دورہ اور اپریل 2019کو بیجنگ میں دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے بعد سے ایک نئی تیزی آئی ہے۔ دورہ کے دوران نائب صدر چین وانگ کشان صدرعارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔پاکستان اور چین وسیع البنیاد شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے اور منصوبہ جات کے افتتاح کے لئے مفاہمتی یاداشتوں/ معاہدات پر دستخط کریں گے۔نائب صدر چین کا دورہ آزمودہ، سدابہار اور وقت کی ہرآزمائش پر پورا اترنے والی پاک چین دوستی کے جذبے کے توانا ہونے کو اجاگر کرتا ہے جس سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور مختلف شعبہ جات میں دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی تعاون کے فروغ میں مزید اضافہ ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website