counter easy hit

موٹاپے کا شکار نورالحسن انتقال کرگیا

The victim's victim was killed

 لاہور: موٹاپے کا شکار صادق آباد کا رہائشی نورالحسن انتقال کرگیا جب کہ کچھ دن پہلے لاہور میں نور الحسن کا آپریشن بھی کیا گیا تھا۔

نیوز کے مطابق موٹاپے کا شکار صادق آباد کا رہائشی نورالحسن انتقال کرگیا، نورالحسن کے لواحقین نے بھی موت کی تصدیق کر دی جب کہ ان کی میت کو آبائی شہر صادق آباد لے جایا جائے گا، نورالحسن کو کچھ روزقبل علاج کے لیے لاہور کے نجی اسپتال میں لایا گیا تھا جہاں ان کا آپریشن کیا گیا تھا۔ ترجمان شالامار اسپتال کے مطابق نورالحسن کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی، ہارٹ اٹیک سانس بند ہونے سے ہوا جب کہ لواحقین نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نورالحسن کی موت طبی امداد بند ہونے سے ہوئی جب کہ موت کی وجہ سے تحریری طور پر آگاہ کیا جائے۔ اہلیہ نورالحسن کا کہنا ہے کہ ہم صبح ناشتہ کرنے باہر آئے واپس آئے تو ہمیں بتایا گیا کہ نورالحسن انتقال کرگئے ہیں، جب تک ہم بیٹھے رہے وہ ٹھیک تھے، ہمیں طبیعت کی خرابی کا نہیں بتایا گیا بس اچانک موت کی اطلاع دی گئی، علاج تو ٹھیک ہورہا تھا لیکن اچانک پتہ نہیں کیا ہوا جب کہ ہمیں کسی نے موت کی وجہ کے بارے میں بھی کچھ نہیں بتایا صرف ڈیڈ باڈی حوالے کی گئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website