دنیا بھر میں پولیس کیلئے سب سے بڑا مسئلہ مجرموں کو پکڑنا اور انکی شناخت کرنا ہوتا ہے لیکن اب چین میں مجرموں کا بچنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔


رپورٹ کے مطابق چین میں پولیس کو معاشی جرائم میں ملوث 31سالہ Mr Aoکی تلاش تھی ۔

یہ شخص گذشتہ دنوں ایک کانسرٹ میں شریک ہوا تو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے 60ہزار شرکاء میں سے اسکی شناخت کرلی گئی اور بعد ازاں اسے وہیں سے گرفتار کیا گیا۔








