counter easy hit

متحدہ عرب امارات نے ایسا اعلان کردیا کہ بھارت خوشی سے نہال ہو گیا، امت مسلمہ حیران پریشان

The United Arab Emirates declares that India is happily drunk, the Ummah is astonished

ابوظہبی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے بھارتی سفارتی مشنز کے باہر کشمیریوں کے حق میں احتجاج کرنے پر پابندی عائد کردی، اماراتی حکومت نے وارننگ دی ہے کہ شاہراہوں اور حساس علاقوں میں احتجاجی مظاہروں سے متعلق قوانین ہیں، مقامی قوانین کی خلاف ورزی سے اجتناب کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی جانب سے کل بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔ پاکستان میں حکومت نے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ منانے کا باقاعدہ اعلان کر رکھا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی اور ظالمانہ قبضے کیخلاف احتجاج کیے جائیں گے۔ متحدہ عرب امارات میں بھی پاکستانی اور کشمیریوں کی جانب سے بھارتی مشنز کے باہر احتجاج کیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم اس صورتحال کے پیش نظر اماراتی حکومت کی جانب سے انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ اماراتی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی احتجاجی مظاہروں اور اجتماعات سے گریز کیا جائے۔ شاہراہوں اور حساس علاقوں میں احتجاجی مظاہروں سے متعلق قوانین ہیں، مقامی قوانین کی خلاف ورزی سے اجتناب کیا جائے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر یک زبان ہوکر مودی سرکار کے نفرت آمیز اقدام کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی ہے۔چند روز پہلے برطانوی لیبر پارٹی کے رہنما جیرمی کوربن نے کشمیریوں کی حمایت میں کی گئی ٹویٹ میں کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات تکلیف دہ ہیں، کشمیریوں کے حق کا احترام کیا جائے اور بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔انہوں نے اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے کا مطالبہ کیا۔ جیرمی کوربن کی ٹویٹ کے بعد دیگر اراکین بھی میدان میں آگئے۔ایوان لیوس نے بھی بھارت کے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدام کے خلاف آواز اٹھانا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website