counter easy hit

ایسے شفاف جانور جن کے آرپار دیکھا جاسکے

 لندن: زمینی اور سمندری جانوروں کی لاتعداد اقسام ایسی ہیں جو اپنی پھرتی، دانتوں یا زہر سے اپنا دفاع کرتی ہیں لیکن ایسے خوبصورت جاندار بھی موجود ہیں جو انتہائی شفاف دکھائی دیتےہیں۔ امریکی جریدے سائنٹفک امریکن سے وابستہ ایک لکھاری نے دنیا بھر میں پائے جانے والے ان حیرت انگیز جانوروں کی تفصیل ایک جگہ جمع کردی ہے۔

The transparent Animals that can be seen across

The transparent Animals that can be seen across

ذیل کی تصاویر میں ایسے انوکھے جانوروں کو دیکھئے جن کے بدن کےآرپار دیکھا جاسکتا ہے۔

شیشہ پر والی تتلی

اس تتلی کا نام ’گریٹا اوٹو‘ ہے ۔ ماہرین کے مطابق تین خواص کی بنا پر اس کے پر انتہائی شفاف نظر آتے ہیں اور اسی مناسبت سے اسے ’گلاس ونگ بٹرفلائی ‘ کہا جاتا ہے۔ یہ چلی اور جنوبی امریکہ کے دیگر علاقوں میں پائی جاتی ہے۔

سرجن فِش

تصویر میں سرجن فش کا ایک چھوٹا بچہ نمایاں ہے جو نیوزی لینڈ میں پائی جاتی ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ لمبائی 12 انچ تک ہوتی ہے اور اسے ایکویریئم میں خوبصورتی کے لیے رکھا جاتا ہے۔

فرعونی چیونٹیاں

انہیں انگریزی میں ’’فاراؤ اینٹس‘‘ یعنی فرعونی چیونٹیاں کہا جاتا ہے۔ دو ملی میٹر جسامت کی یہ چیونٹیاں پیلے یا بھورے رنگ کی ہوتی ہیں۔ یہ گھروں اور ہسپتالوں میں پائی جاتی ہیں ۔ ان چیونٹیوں کو مختلف رنگوں کے میٹھے مشروب پلائے گئے جو ان کے شفاف پیٹ سے بھی جھلک رہے ہیں۔

میکروپِنا

ماہرین اس مچھلی سے 1939 سے واقف تھے لیکن اس کی پہلی تصویر 2004 میں لی گئی۔ میکروپنا مائیکرواسٹوما مچھلی کا سر بہت شفاف ہوتا ہے جس میں اس کا مغز اور دیگر اعصاب بہ آسانی دیکھے جاسکتے ہیں۔

سِلور ایلز

یورپین ایل اگرچہ پوری زندگی رنگ بدلتی رہتی ہیں تاہم ابھی یہ شفاف نظر آرہی ہیں۔ لیکن میٹھے اور کھارے پانی میں یہ 5 سے 20 سال میں بالغ ہوجاتی ہیں اور شفاف نہیں رہتیں۔

ایک اور شیشہ مچھلی

یہ بھی نیوزی لینڈ میں پائی جاتی ہے۔ اس کا جسم بہت حد تک شفاف ہوتا ہے اور تصویر میں اس کی ہڈیوں کا ڈھانچہ بھی نظر آرہا ہے۔

شیشہ مینڈک

شیشہ مینڈک کی ایک دلکش تصویر جس کا رنگ ہلکا سبز ہوتا ہے۔ شفاف جھلی میں اس جاندار کی آنتیں، دل اور دیگر اعضا دیکھے جاسکتے ہیں۔

لاپاما مینڈک

لاپاما مینڈک بھی شیشے کی طرح شفاف ہوتا ہے۔ تصویر میں اس کے اندرونی اعضا نمایاں ہیں۔ یہ پانامہ اور کولمبیا میں عام پایا جاتا ہے۔

چھوٹی شیشہ مچھلی

یہ ایک اور چھوٹی مچھلی ہے جو شیشے کی طرح شفاف ہے۔

شرمپ

یہ شرمپ سمندری کھیرا (سی کوکمبر) کہلانے والے ایک اور سمندری جانور پر رہتا ہے اور انتہائی شفاف جانداروں میں سے ایک ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website