counter easy hit

تحریک انصاف عوام کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کے ساتھ عظمیٰ بخاری کو بھی ایک نوکری دے گی: عثمان ڈار کا لیگی رہنماء پر طنز

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ یوں تو تحریک انصاف نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کیا ہے لیکن وہ اس کے ساتھ ایک اضافی نوکری عظمیٰ بخاری کو دیں گے تا کہ وہ بیٹھی نوکریاں گنتی رہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کےپرووگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ’’ ویسے تو تحریک انصاف نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کیا ہے لیکن وہ اس کے ساتھ ایک اضافی نوکری عظمیٰ بخاری کو دیں گے تا کہ وہ بیٹھی نوکریاں گنتی رہیں ‘‘۔ جیسے ہی عثمان ڈار نے یہ بات کہی تو عظمیٰ بخاری غصے میں آگئیں اور عثمان ڈار کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ الحمد اللہ مجھے کسی قسم کی نوکری کی ضرورت نہیں، اللہ کا ہم پر بہت کرم ہے، اطرح کی فضول بحث کرنے سے کسی کو کچھ حاصل نہیں ہونے والا، عثمان ڈار اس نوکری کو ہضم کرنے کی کوششخیال رہے کہ عظمیٰ بخاری مسلم لیگ ن کی وہ رہنماء ہیں جنہوں نے طلال چوہدری اور دانیال عزیز کی خالی سیٹ کو سنبھالتے ہوئے مسلم لیگ ن کا ہر میدان میں دفاع کیا ہے اور ہر وقت اپنی پارٹی کی ساکھ کو بچانے میں سرگرم دکھائی دے رہی ہیں۔ دوسری جانب اس سے قبل بھی سینئر صحافی کی جانب سے عظمیٰ بخاری کو یہ کہا گیا تھا کہ اللہ کو جان دینی ہے مگر جو اقدامات اس وقت عمران خان کر رہے ہیں اس سے لگتا تو یہی ہے کہ آئندہ وقت ن لیگی اور پیپلز پارٹی کی قیادت کا جیل میں ہی گزرے گا