counter easy hit

خود کش بمبار لاہور میں داخل ہو چکا: حساس ادارے

لاہور: حساس اداروں نے خبردار کیا ہے کہ شہر میں خود کش بمبار داخل ہو چکا ہے اور وہ کسی بھی وقت کسی بھی عمارت کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

The suicide bomber entered into Lahore: sensitive institutionsحساس اداروں کی جانب سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان فضل اللہ گروپ نے شہر میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کی ہے اور ایک خود کش بمبار بھی لاہور میں داخل ہوچکا ہے۔ دہشت گرد حساس عمارتوں، غیرملکی باشندوں اور سرکاری افسران کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم اتھارٹی کی جانب ہوم سیکرٹری پنجاب، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز پنجاب اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھیجے گئے تھریٹ الرٹ میں دہشت گردی کے خطرے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ تھریٹ لیٹر کے بعد پنجاب پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔