counter easy hit

‘ پاکستانی سپوت کی وہ حکمت عملی جس نے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیئے تھے؟ 6 ستمبر کا وہ واقعہ جسے یاد کر کے دشمن آج بھی ڈر جاتا ہے

'The strategy of the Pakistani spat that had bitten the enemy? Remembering the incident of September 6, the enemy still fears today

شیخوپورہ(نیوز ڈیسک )1965کی جنگ میں بھارتی افواج کے سامنے آہنی دیوار بن جانے والے میجر عزیز بھٹی شہید کا 54واں یوم شہادت 12 ستمبرجمعرات کو منایا جائیگا۔ راجہ عزیز بھٹی شہید سولہ اگست انیس سو اٹھائیس کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان سے قبل ان کا خاندان واپس آکر لادیاں گجرات میں رہائش پذیر ہوا۔ بطور سیکنڈ لیفٹننٹ پنجاب رجمنٹ میں کمشن حاصل کیا اور1956ء میں میجر بن گئے۔ جنگ ستمبر میں جب دشمن نے ارض وطن پر شب خون مارا تو میجر عزیز بھٹی شہید کو برکی سیکٹر پر دشمن کی پیش قدمی روکنے کا حکم ملا توقوم کا یہ بہادرسپوت دشمن کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار بن گیا اور کمال مہارت اور عسکری صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو ایک قدم آگے نہ بڑھنے دیا۔ بارہ ستمبر انیس سو پینسٹھ کو جب دشمن پاک فوج پر بھاری گولہ باری کر رہا تھا ۔میجر عزیز بھٹی شہید نے مورچے سے باہر نکل کر اپنے سپاہیوں کو ہدایات دیں جس سے بھارتی فوج کو بھاری جانی ومالی نقصان ہوا،اسی دوران توپ کا ایک گولہ میجر عزیز بھٹی کو لگا اورانہوں نے مادر وطن کے دفاع میں شہادت کا رتبہ پایا۔جنگ ستمبر میں دشمن کو ناکوں چنے چبوانے اور ملکی دفاع کیلئے بے مثال قربانی، ایثار اور شجاعت کے مظاہرے کے اعتراف میں حکومت نے راجہ عزیز بھٹی شہید کو پاکستان سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا۔ وہ یہ اعزاز پانے والے پاکستان کے تیسرے سپوت تھے۔ خیال رہے کہ آج ملک بھر میں یوم تجدید عہد منایا جارہا ہے، ملک بھر میں ریلیوں ، جلسوں اور تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے، پاکستان کا بچہ بچہ اپنی افواج، شہداء کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اپنے اپنے انداز میں 6 ستمبر کا دن منا رہا ہے۔ یوم دفاع کی مرکزی تقیرب کا انعقاد جی ایچ کیو اسلام آباد میں کیا گیا، جس میں چیف آف آرمی سٹاف، شہداء کے لواحقین اور اعلیٰ عسکری اور سول قیادت نے شرکت کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website