counter easy hit

شریفوں کے بھیدی نے ساری کہانی بیان کر دی

The story of the gentlemen described all the stories

لاہور(ویب ڈیسک) منی لانڈرنگ انکوائری میں بڑی پیش رفت، 18 افراد نے شہباز شریف، سلمان، حمزہ شہباز کے خلاف بیان ریکارڈ کرا دیے، سلمان، حمزہ شہباز کو نہیں جانتے، غیر ملکی ترسیلات کا ریکارڈ جعلی ہے، تمام گواہان کا بیان ریکارڈ کر لیے گئے۔ شریف فیملی کی منی لانڈرنگ تحقیقات میں پیش رفت۔ نیب ذرائع کے مطابق حمزہ، شہباز کے خلاف 18 گواہ میدان میں آ گئے۔ 18 گواہان کی جانب سے 67 بنک ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ موصول ہوا تھا، ان تمام افراد نے شہباز شریف، سلمان، حمزہ شہباز کے خلاف نیب کو بیان ریکارڈ کرا دیے۔ بیانات کے مطابق غیر ملکی ترسیلات سے متعلق ریکارڈ جھوٹ کا پلندہ، تمام بنک ٹرانزیکشنز جعلی ہیں، شہباز شریف،سلمان، حمزہ شہباز کو جانتے تک نہیں تو لاکھوں ڈالرز جمع کروانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ نیب ذرائع کے مطابق گواہان نے نیب کو آگاہ کیا ہے کہ شہباز شریف اور اہل خانہ نے غیر قانونی طور پر ان کا نام استعمال کیا۔ نیب کے مطابق تمام افراد مزدور، دیہاڑی باز، دکاندار اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ہیں۔دوسری جانب خبر کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ مجھے گرفتاری کی پرواہ نہیں ہے، عام آدمی کا درد ہے۔ خدارا اس قوم پر رحم کرو۔ عمران خان، تمھارا یوم حساب آ رہا ہے، نیب کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے۔ ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔ شہباز شریف بھی واپس آئیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں نے دو رکنی بنچ نےحمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کی، حمزہ شہبازکے وکیل نے کہا انکوائری شروع کرنے سے متعلق چیئرمین نیب کی اجازت اور متعلقہ دستاویزات فراہم نہیں کی جا رہیں، ان دستاویزات کی عدم موجودگی میں نیب کی کاروائی غیر قانونی ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دستاویزات اینٹی منی لانڈرنگ قانون کے تحت دفترکے خفیہ ریکارڈ کا حصہ ہے، جسے منظر عام پر نہیں لایا جا سکتا،انہوں نے بتایا ملزم حمزہ شہباز سے تفتیش کے لئے گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے گئے، عدالت نے حمزہ شہباز کی ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کرتے ہوئے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیا۔ صوبائی دارلحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ نیب الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ مجھے گرفتاری کی پرواہ نہیں ہے، عام آدمی کا درد ہے۔ خدارا اس قوم پر رحم کرو۔ عمران خان، تمھارا یوم حساب آ رہا ہے، نیب کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے۔ ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔ شہباز شریف بھی واپس آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کو کہتا ہوں کہ وہ سیاسی جماعت بنائے اور نیازی صاحب کے ساتھ الحاق کر لے۔ رمضان بازار میں بزدار صاحب پھرتے ہیں تو لوگ ان کو پکڑ لیتے ہیں۔ 15 ہزار کی تنخواہ میں غریب آدمی کا گزارہ نہیں ہو سکتا۔ غریب آدمی پریشان ہے۔ 9 مہینے میں عوام کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے۔ یہ اسی طرح یو ٹرن لیتے رہے تو ملک کا بیڑا غرق ہو جائے گا۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ امید کی کوئی کرن نظر نہیں آتی، حالات بہتر ہوتے نظر نہیں آ رہے۔ مجھے آج غریب آدمی پر رونا آتا ہے۔ آج غریب آدمی اپنی بیٹی کے لیے دوائی بھی نہیں خرید سکتا۔ یہ قوم مہنگائی کی بھٹی میں جل رہی ہے، نیازی صاحب کو اس کا حساب دینا ہو گا۔ عمران خان نیازی تمہارا بھی یوم حساب آنے والا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website