counter easy hit

جہانگیر ترین کے آزاد امیدواروں کو اکٹھے کرنا پر انٹرنیٹ پر طوفان آگیا

اسلام آباد: عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف 115 سیٹوں کے ساتھ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے اور وفاق میں حکومت بنانے کیلئے تیاری پکڑلی ہے جبکہ تخت لاہور کے حصول کیلئے بھی جہانگیر ترین نے جہاز اڑا دیاہے اور کم وقت میں زیادہ آزاد امیدواروں کو اپنی طرف کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں شروع کر د ہیں جس میں وہ کافی حد تک کامیاب بھی نظر آ رہے ہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ” کسی کو نہ بخشنے “ والی روایت کو برقرار رکھا اور آزاد امیدواروں کو پارٹی میں لانے سے متعلق ایسی ایسی میمیز بنا کر شیئر کر دیں کہ کسی کیلئے بھی ہنسی روکنا ناممکن ہو گیاہے۔

تو چلیے آپ کو اس وقت کی ”میمیز“ آف دی الیکشن سے ملواتے ہیں جن میں سر فہرست یہ والی ہے۔ جہانگیر ترین چونکہ شوگر ملز کے مالک ہیں اس لیے ایک صارف نے ”جسٹس وجیہ الدین“ کے نام سے جعلی اکاﺅنٹ بنا رکھا ہے اور اس پر یہ تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ”باہر آجا میں تینوں ویکھ لیا اے“۔

یہاں پر تو آپ کیلئے ہنسی روکنا ناممکن ہو جائے گا کیونکہ ایک فریحہ نامی ٹویٹر صارف جہانگیر ترین کی گھر میں بیٹھے فون سنتے ہوئے تصویر جاری کی اور ساتھ پنجابی فلموں کا ڈائیلاگ لکھا کہ ” کی مطلب نئیں من ریا ؟ چک کے لے آﺅ “

کچھ صارفین نے جہانگیر ترین کو سیارے ” مارز “ پر پہنچا دیا اور کہا کہ ” بریکنگ نیوز ، مارز پر بھی آزاد امیدوار مل گئے ہیں “۔

عمومی طور پر جب نوجوان لڑکوں کی لڑائی ہو جائے تو وہ فوری اپنے دوستوں کو اطلاع کرتے ہیں کہ ” بھائی کی لڑائی “ ہو گئی فٹا فٹ پہنچا مخالف پارٹی ابھی یہیں ہے ، اسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹویٹر صارفین نے جہانگیر ترین اور عمران خان کی فوٹو شیئر کی جس میں کپتان غصے میں نظر ا ٓرہے ہیں اور ساتھ پیغام لکھا کہ ” جانی تو یہیں رک میں ابھی لڑکے لے کر آتاہوں ۔“

سنجے دت کی معروف فلم ” منا بھائی “ تو ہر کسی نے ہی دیکھی ہو گی جس میں انتہائی دلچسپ کردار ” سرکٹ “ نے شائقین کو خوب لبھایا ، اب اس کی بھی میمی گردش کرنے لگی ہے جس میں سرکٹ فون پر بات کر رہاہے اور کہہ رہاہے کہ ” بھائی آپ پی ایم شپ پر فوکس کرو ، رکن قومی اسمبلی اپن لے کر آتا ہے ۔“ یہ ڈائیلاگ فلم میں دراصل کچھ یوں ہے کہ ” بھائی آپ ڈاکٹر بننے پر فوکس کرو پوسٹ مارٹم کیلئے لاش میں لاتا ہوں “ ۔

پاناما کیس میں ” گاڈ فادر “ کی باز گشت سوشل میڈیا پر کافی سنائی دی اور گاڈ فادر ناول کا بھی ایک مشہور ڈائیلاگ اب سوشل میڈیا پر گردش کرررہا ہے کہ ” میں اسے ایسی پیشکش کرنے جارہاہوں جسے وہ مسترد نہیں کر پائے گا ۔“

اریان نامی صارف نے تو جہانگیر ترین کی ایسی تصویر شیئر کر دی جس میں وہ انتہائی دلچسپی کے ساتھ کسی جانب دیکھ رہے ہیں تاہم صارف نے اس کے ساتھ لکھا کہ ” میں بھی چاہتاہوں کہ کوئی میری طر ف ایسے دیکھے جیسے جہانگیر ترین آزاد امیدواروں کی طرف دیکھتے ہیں ۔“