counter easy hit

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا بیان سامنے آ گیا

The statement of Sultan Waseem Akram of Swing has come

لندن (ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کا ورلڈ کپ میں کم بیک شاندارتھا لیکن کم بیک تاخیر سے ہوا جس کی وجہ سے سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکے،فخر زمان نے ورلڈ کپ میں مایوس کیا، شاہین آفریدی نےبہت متاثرکیا، اسےتسلسل سے کھلایا گیا، کارکردگی بھی بہتر ہوئی، بابر اعظم نے خود کوزبردست بیٹسمین ثابت کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق سٹار کھلاڑی وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وہ چاروں ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچی ہیں جن کے بارے سب کو توقع تھی ،پاکستان ٹیم کو میں نے ورلڈ کپ کی ڈارک ہارس قراردیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ امام الحق کا ٹیم میں ایک رول ہے جو وہ پورا کر رہا ہےتاہم فخر زمان نے ورلڈ کپ میں مایوس کیا ہے ،عمادوسیم کی کارکردگی میں تسلسل آیا ہے وہ ایک مفید کھلاڑی ہے ،شاہین آفریدی نےبہت متاثر کیا، اسے تسلسل سےکھلایا گیا جس کی وجہ سے اس کی کارکردگی بھی بہترہوئی ہے ۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ تبدیلی کرنےکا کوئی فائدہ نہیں کوئی دبنگ نہیں بیٹھے ہوئے باہر جنہیں لائیں گے، کیا تبدیلی کے لیے ظہیر عباس، جاویدمیاں داد،یونس خان اورانضمام الحق ہیں؟بیٹسمین نہ ملنے کی وجہ سٹرکچر کا درست نہ ہونا ہے،چار پی ایس ایل کے باوجود ایک بھی بیٹسمین نہیں ملا ، جیسن رائے جیسے کھلاڑی تب ملیں گے جب سسٹم بہترہو گا۔انہوں نے کہا کہ رن ریٹ پرفیصلہ ہونے پرتنقید کرنے والے پہلے کیا سوئے ہوئے تھے؟پلیئنگ کنڈیشنزجب بنی تھیں تب اعتراض اٹھا نا چاہیے تھا،تنقید ضرور کریں لیکن کوئی مسئلے کا حل بھی تو بتائے۔ یاد رہے کہ پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2019 کے لئے کوالیفائیڈ نہیں کر سکی جس کے باعث آئندہ کسی میچ میں قابلیت نہیں منوا سکتی۔بنگلہ دیش کے ساتھ کھیلنے والا میچ تو جیت لیا مگر مقررہ ہدف کے مطابق سکور نہ کر سکی ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website