counter easy hit

شدید فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ایل او سی پر صورتحال نسبتاً پرسکون ہے، آئی ایس پی آر

شدید فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ایل او سی پر صورتحال نسبتاً پرسکون ہے، آئی ایس پی آر

اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر گزشتہ 24 گھنٹوں کی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ یکم اور 2 مارچ 2019ء کے درمیانی شب شدید فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ایل او سی پر صورتحال نسبتاً پرسکون ہے تاہم گزشتہ رات ایل او سی پر نیزہ پیر، جنڈروٹ اور باغ سیکٹرز میں فائرنگ کے چند واقعات رونما ہوئے ہیں۔ پاک فوج کے دستوں نے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنا کر بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پاکستان مسلح افواج پوری طرح الرٹ ہیں اور مسلسل سرحدوں کی نگرانی کر رہی ہیں۔ دوسری جانب حوالدار عبدالرب شہید کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے ڈیرہ غازی خان میں ادا کر دی گئی ہے، نکیال سیکٹر میں مادر وطن کے دفاع کے لئے جان کا عظیم نذرانہ پیش کرنے والے شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا۔ نائیک خرم شہید کی نماز جنارہ بعد آزاں اتوار کی شام ڈیرہ غازی میں ادا کی جائے گی۔