counter easy hit

سندھ ہائی کورٹ نے راؤ انوار کو سب جیل میں رکھنے پر جواب طلب کرلیا

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو جیل کے بجائے سب جیل قرار دیئے گئے گھر میں رکھنے پر متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائی کورٹ میں جعلی پولیس مقابلے میں جاں بحق نوجوان نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان کی جانب سے راؤ The Sindh High Court asked Rao Anwar to keep it in prisonانوار کو جیل کے بجائے سب جیل قرار دیئے گئے گھر میں رکھنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ راؤ انوار معصوم شہریوں کا قاتل ہے لیکن اسے کسی نوٹی فکیشن کے بغیر گھر میں سب جیل بنا کر رکھا گیا ہے جوکہ غیر قانونی ہے، راؤ انوار کے گھر سب جیل قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور ملزم کو جیل منتقل کیا جائے۔عدالت نے استفسار کیا کہ راؤ انوار کو کس قانون کے تحت سب جیل میں رکھا گیا۔ سیکریٹری داخلہ شاہد پرویز قاضی نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی، جس پر عدالت عالیہ نے 20 جون کو راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے پر جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔