counter easy hit

سکھ خاندان نے مسلمان لڑکے کے خلاف حکومت پاکستان کو درخواست لکھ کر دی

The Sikh family wrote a petition against the Muslim boy to the government of Pakistan

ننکانہ صاحب (ویب ڈیسک) سکھ لڑکی نے اسلام قبول کر کے مسلمان لڑکے سے نکاح کر لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ننکانہ صاحب میں سکھ لڑکی نے اسلام قبول کر کے مسلمان نوجوان محمد حسان سے نکاح کر لیا ہے۔سکھ لڑکی جگجیت سنگھ کور دختر بھگوان سنگھ نے مقامی مدرسے میں جا کر اپنی مرضی سے

اسلام قبول کیا جہاں انہیں کلمہ پڑھایا گیا۔مسلمان ہونے کے بعد جگجیت کا اسلامی نام عائشہ رکھا گیا اور اس کا محمد حسان نامی نوجوان سے نکاح پڑھایا گیا۔اس موقع پر جگجیت کور نے حلفی بیان بھی دیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے مذہب تبدیل کر رہی ہیں اور حسان سے شادی کر رہی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے گھر سے اپنی مرضی سے آئی ہوئی ہیں۔ اب لڑکی کے والدین نے بیٹی کو بازیاب کروانے کے لیے وزیراعظم سے اپیل کردی ہے۔سکھ خاندان نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ کچھ غنڈے ہماری چھوٹی بہن کو گھسیٹ کر لے گئے اور زبردستی اسلام قبول کروایا۔ خاندان نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ ان کی پیٹی کو بازیاب کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انکی بیٹی کو زبردستی لے جایا گیا ہے اور اس کی مرضی کے بغیر اسکا مذہب بدلا گیا ہے جبکہ جگجیت کور نے حلفی بیان بھی دیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے مذہب تبدیل کر رہی ہیں اور حسان سے شادی کر رہی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے گھر سے اپنی مرضی سے آئی ہوئی ہیں۔ یال رہے اس سے قبل گذشتہ سال بیساکھی میلے میں آئی سکھ لڑکی نے اسلام قبول کر لیا تھا۔ بھارت سے آئی یاتری خاتون کرن بالا نے اسلام قبول کرلیا۔اور مسلمان لڑکے سے شادی بھی کر لی۔نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتسے بیساکھی کے میلے میں آئی خاتون نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا۔ جس کے بعد کرن بالا کا اسلامی نام آمنہ بھی بھی رکھا گیا۔ہنجروال کے ایک رہائشی محمد حسین نے آمنہ بی بی سے شادی کی تھی ۔آمنہ بی بی نے ویزے میں توسیع کیلئے وزارت خارجہ کو درخواست بھی دے دی تھی ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website