counter easy hit

دہلی کے شاہی امام نے مودی سرکار کے ہوش اڑا دینے والی پیشگوئی کردی

The royal imam of Delhi made a sensational prediction of the Modi government

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت کے دارالحکومت دہلی کی مشہور تاریخی شاہی مسجد کے امام مولانا سید احمد بخاری نے جموں و کشمیر کی مخصوص شناخت ختم اور اس کی جغرافیائی حیثیت تندیل کرنے کے اقدام کو نا مناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار کے اس فیصلے سے علیحدگی پسندی کی تحریک مزید بڑھے گی جبکہ مجاہدین کے حملوں میں بھی اضافہ ہو گا ۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابقدہلی کی تاریخی شاہی جامع مسجد کے امام مولانا سید احمد بخاری کا کہنا تھا کہاس طرح کے فیصلے عارضی یا وقتی مصلحتوں کے تحت نہیں کیے جاتے بلکہ اس کے لیے غیرمعمولی دوراندیشی اور سیاسی بالغ نظری کی ضرورت ہوتی ہے جس کا مودی حکومت کے فیصلے میں فقدان نظر آتاہے،اس فیصلے سے وقتی طور پر سیاسی و انتخابی فائدہ تو اٹھایا جا سکتا ہے لیکن اس سے ہندوستان کے قومی مفاد کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے اور علیحدگی پسندی کی تحریک اب پوری ریاست میں پھیل سکتی ہے۔ بھارت کے دارالحکومت دہلی کی مشہور تاریخی شاہی مسجد کے امام مولانا سید احمد بخاری نے جموں و کشمیر کی مخصوص شناخت ختم اور اس کی جغرافیائی حیثیت تندیل کرنے کے اقدام کو نا مناسب قرار دے دیا۔مولانا سید احمد بخاری نے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والی دفعہ 370 اور 35 اے کو ختم کرنے کے مودی سرکار کے فیصلے پر کہا کہ ہمیں اس فیصلے پر کوئی حیرت نہیں ہوئی کیونکہ یہ پچاس سالوں سے آر ایس ایس کے ایجنڈے میں شامل رہا ہے لیکن بی جے پی نے دفعہ 370 کو ختم کرنے کے اپنے پرانے انتخابی وعدے کی تکمیل میں جس طرح دو قدم آگے بڑھ کر جموں و کشمیر کی ایک مکمل ریاست کی حیثیت کو مرکز کے زیر انتظام ایک خطہ میں تبدیل کر دیا اس کی حمایت کا کوئی جواز نہیں نکلتا۔ انھوں نے کشمیر کے مقامی رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کی اور کہا کہ حکومت کا یہ قدم اس کی کمزوری کی دلیل ہے اور اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ حکومت نے یکطرفہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website