counter easy hit

عمران خان کے محمد بن سلمان کا ڈرائیور بننے کا نتیجہ ۔۔۔۔۔ پیر اعجاز ہاشمی نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

لاہور (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ اور متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ افسوس کہ جن ممالک کے ہم ڈرائیور بنتے رہے انہوں نے مسئلہ کشمیر پر ہماری حمایت نہیں کی، وزیراعظم کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تقریر بلاشبہ اچھی تھی جس نےکشمیر کے ساتھ امت مسلمہ کے مسائل پر بھی روشنی ڈالی اور ثابت کرنے کی کوشش کی کہ کس طرح سے اسلام کے خلاف مغرب کی طرف سے نفرت آمیز کاروائیاں ہوتی آئی ہیں؟ تفصیلات کے مطابق پیر اعجاز احمد ہاشمی کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی کا اجلاس ہر سال ہوتا ہے، جہاں سربراہان مملکت یا نمائندے عالمی مسائل پر اپنے ملک کا موقف پیش کرتے اور چیلنجز کی طرف متوجہ کرتے ہیں، یقیناً کشمیر پاکستان کا مقدمہ ہے جس پر عمران خان نے اچھی گفتگو کی ہے لیکن یہ گفتگو ، صرف گفتگو کی حدتک ہی ہے، کشمیری ماں بہنوں اور بچوں کے لیے حکومت نے کوئی عملی اقدامات نہیں کیے کہ جس سے عالمی برادری بھارت پر دباؤ ڈال کر مقبوضہ وادی پر سے کرفیو ہٹایا جاتا ، ان کو حق خود ارادیت دیا جاتا اور بھارتی مظالم رکوانے میں کردار ادا کیا جاتا ۔انہوں نے کہا کہ اب تک عالمی برادری سے کشمیر پر ملنے والی حمایت ناکافی ہے ، کچھ ممالک انڈونیشیا ،ایران ترکی چین نے اچھی گفتگو کی ہے لیکن افسوس کہ جن ممالک کے ہم ڈرائیور بنتے رہے ہیں انہوں نے ہماری حمایت نہیں کی، ہمیں اپنی اس پالیسی پر نظر ثانی کرنے اور قوم کو بتانے کی ضرورت ہے کہ دراصل ہماری مشکلات کہاں کھڑی ہیں۔

THE, RESULT, OF, IMRAN KHAN, BEING, DRIVER, FOR, MUHAMMAD BIN SALMAN, ITS, RIDICULOUS,

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website