counter easy hit

امریکی ریاست جارجیا میں وزیراعظم عمران خان کی تعریف میں قرارداد منظور کرلی

جارجیا: امریکی ریاست جارجیا میں وزیراعظم عمران خان کی تعریف میں قرارداد منظور کرلی گئی۔ قرارداد میں وزیراعظم عمران خان کی خطے میں امن کی کوششوں اور مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان باہمی احترام کو فروغ دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی غیر ملکی سربراہ حکومت کی تعریف و توصیف میں قرارداد منظور کی گئی ہے۔امریکی ایوان نمائندگان کے چھ ارکان اور دو سینیٹرز نے قرار داد پیش کی جبکہ جارجیا کی ریاستی اسمبلی نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کے اعلان کے بعد بھارت سمیت دنیا بھر کے ٹوئٹر صارفین کی جانب سے عمران خان کے حق میں پیغام جاری کیے جارہے تھے۔