counter easy hit

شہباز شریف کے میڈیکل کی رپورٹ منظر عام پر آگئی، کس بیماری میں مبتلا ہوگئے؟

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب حکام کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنماء شہباز شریف کے گلے میں تکلیف کے باعث ان کا معائنہ کروایا گیا تھا۔
میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو فوری سی ٹی سکین کرانے کا مشورہ دیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں خون کے تجزیے میں کینسر کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ جس کے بعد اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا باقاعدہ علاج شروع کر دیا گیا ہے۔ شہباز شریف ماضی میں سرطان کے مرض سے صحت یاب ہوئے تھے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرطان کے مریضوں میں مرض دوبارہ ظاہر ہونے کے امکانات موجود ہوتے ہیں۔