counter easy hit

اہلیہ کی عیادت نواز شریف کے فرار کا بہانہ نہیں بننی چاہئے، پی ٹی آئی

اسلام آباد: تحریک انصاف نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہلیہ کی عیادت فرار کا بہانہ نہیں بننی چاہئے۔

The relapse of the wife should not be a exit of the Nawaz sharif escape, PTIترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے نواز شریف کی لندن روانگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیب ریفرنسز میں احتساب عدالت کی کارروائی فیصلہ کن مراحل میں داخل ہوا چاہتی ہے، ایسے میں نواز شریف کی بیرون ملک روانگی بہت سے شبہات کو جنم دے رہی ہے، اہلیہ کی عیادت فرار کا وسیلہ نہیں بننی چاہئیے۔ فواد چوہدری نے اسحاق ڈار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سمدھی صاحب بھی بیماری کی آڑ میں نو دو گیارہ ہوئے، وزیراعظم اور وزیر داخلہ سمیت وفاقی حکومت اور اسکے بیشتر ادارے شریفوں کو بچانے یا بھگانے میں لگے ہوئے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی لندن یاترا کا منصوبہ اس وقت سامنے آیا جب مودی لندن پہنچے، آنے والا وقت بتائے گا کہ نواز شریف کا مودی کے دورہ برطانیہ سے کیا تعلق ہے ، احتساب سے فرار کی ممکنہ کوششوں کے پیش نظر مناسب اقدامات ضروری ہیں۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، بیٹی مریم نواز، داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور نواسی ماہ نور لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ نواز شریف لندن میں اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور ممکنہ طور پر 22 اپریل اتوار کو واپس آئیں گے۔