counter easy hit

ماڈل عریشمہ ڈھول بجانے کے ساتھ اب پروڈکشن ہائوس چلائیں گی

The production model will run the House with playing drums arysmh

The production model will run the House with playing drums arysmh

جوہر ٹائون میں قائم کئے جانے والے پروڈکشن ہائوس کے تحت ملک میں فیشن شوز ، میوزیکل پروگرامز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا

لاہور:ماڈل اور ڈھول سٹار عریشمہ کول نے پروڈکشن ہائوس بنانے کا فیصلہ کرلیا ، میوزیکل شوز ، فیشن ایونٹ کا انعقاد کریں گی ۔ عریشمہ کول نے اس حوالے سے بتایا کہ میری ایک عرصہ سے خواہش تھی کہ میں اپنا پروڈکشن ہائوس قائم کروں جس کے تحت پورے پاکستان میں فیشن شوز ، میوزیکل پروگرامز اور دیگر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا ۔ پروڈکشن ہائوس جوہر ٹائون میں بنایا گیا ہے ۔ 15 نومبر کو مقامی فائیو سٹار ہوٹل میں اس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائیگا ۔ ان کا کہنا تھا مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ پروڈکشن ہائوس بنانے پر بھارت ، ترکی ، ایران سمیت دیگر ملکوں سے بھی میرے دوستوں نے ٹیلی فون پر مجھے مبارکباد دی ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website