چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جمعہ سے گونواز گو ہوگا، چیمپئن وہ ہوتا ہے جو شکست پر بھی ہار نہیں مانتا۔

The pro will go Nawaz go from Friday, Imran Khan
پشاور کے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں خیبر پختونخوا انڈر 23 گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے گیمزکے انعقاد پر خیبر پختونخوا حکومت اور محکمہ کھیل کو مبارک باد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یونس خان پہلا پاکستانی ہے جس نے 10 ہزار رنز مکمل کیے ، اگر میں اسپورٹس مین نہ ہوتا تو آج ادھر نہ ہوتا، زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا، اسپورٹس جیتنا اور ہارنا سکھاتا ہے، کے پی کے میں کھیل کے سو میدان تیار کئے جا رہے ہیں ۔
حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں موجود لوگوں نے تالیاں بجاکریونس خان کو خراج تحسین پیش کیا۔








