counter easy hit

نجی ایئر لائن نے فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی کے 12 کروڑ روپے جمع کرا دئیے

نجی ایئر لائن نے فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 12 کروڑ روپے جمع کرادئیے ۔ ایف بی آر نے سول ایوی ایشن سے نجی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن بند کرنے کی درخواست واپس لے لی۔

The private airline submits 12 million rupees of Federal Excise dutyذرائع ایف بی آر کے مطابق نجی ایئر لائن نے 2 ماہ سے فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 70 کروڑ روپے ادا نہیں کئے تھے ۔ نوٹسز کے باوجود جواب نہ ملنے پر سول ایوی ایشن کو نجی ایئر لائن کے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا خط لکھا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کی جانب سے فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی کے 70 کروڑ روپے میں سے 12 کروڑ روپے کی ادائیگی کردی اور بقیہ رقم کی ادائیگی کے لئے ایک ماہ کا وقت مانگ لیا ہے۔ جس کے بعد ایف بی آر نے سول ایوی ایشن سے نجی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن بند کرنے کی درخواست واپس لے لی۔