counter easy hit

وزیراعظم آج جھنگ میں پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے

جھنگ: وزیراعظم نوازشریف آج 760 میگا واٹ حویلی بہادرشاہ پاورپلانٹ کا افتتاح کریں گے جب کہ منصوبہ ماحولیاتی آلودگی سے پاک ہوگا۔ 

The Prime Minister will inaugurate the Power Plant in Jhang today

The Prime Minister will inaugurate the Power Plant in Jhang today

وزیراعظم ہاوس کے مطابق جھنگ میں وزیر اعظم نواز شریف آج 760 میگا واٹ حویلی بہادرشاہ پاورپلانٹ کا ا فتتاح کریں گے۔ منصوبے کی مجموعی پیداوار ایک ہزار230  میگا واٹ ہے۔ پاور پلانٹ سے ایل این جی سے بجلی کی پیداوار شروع کی گئی۔ منصوبے کے مجوزہ تخمینہ لاگت سے 57 ارب کی بچت کی گئی جب کہ منصوبے سے سالانہ 2 ارب کی بچت ہوگی۔ منصوبے کا پہلا فیز 21 ماہ کی ریکارڈ مدت میں تیارکیا گیا یہ منصوبہ ایم ایس چائینہ اور قوی پرائیویٹ کمپنی کے مشترکہ تعاون سے تیار کیا گیا۔ منصوبے میں دنیا کی معیاری اور بہترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو مائع قدرتی گیس پر چلنے والے اس بجلی گھرکی استعداد کار 62.44 فیصد تک پہنچانے کی ضمانت دیتی ہے جب کہ منصوبہ ماحولیاتی آلودگی سے پاک ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website