counter easy hit

حاملہ خاتون نے موت کے دس دن بعد بچّے کو جنم دیا

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق یہ واقعہ جنوبی افریقہ کے جنوب مشرق میں واقع ایک گاؤں میٹھیسی میں پیش آیا۔

The pregnant woman gave birth to a child after ten days of deathبرطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 33 سالہ حاملہ خاتون خاتون نومفیلیسو نوماسونتو کو چند روز سے سانس میں شدید تکلیف تھی، جس کا علاج بھی کیا گیا تاہم وہ جانبر ہو سکی۔ خاتون کی موت کے دسویں روز اس کے جنازے کے موقع پر آخری رسومات کی ذمّہ داریاں دیکھنے والی کمپنی کے ملازمین نے مشاہدہ کیا کہ میت کی پنڈلیوں کے بیچ ایک نومولود بچہ موجود ہے۔ کمپنی کے ایک ملازم کے مطابق ہم سب حیران رہ گئے، 20 برس سے اس پیشے سے منسلک ہیں، تاہم زندگی میں کبھی نہیں سنا کہ کسی مردہ عورت نے بچے کو جنم دیا ہو۔ بعد میں خاتون اور اس کے مردہ بچّے کو ایک بڑے تابوت میں دفن کیا گیا۔ طبی وجوہات کے حوالے سے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ موت کے بعد جسم کے پٹھے ڈھیلے پڑ جاتے ہیں جس کے سبب بچے کی پیدائش ہوئی۔