counter easy hit

پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ڈاکٹرنفیسہ شاہ نے عمران حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی

The PPP's central leader, Dr. Ranfisa Shah, has said something about the one-year performance of the Imran government that will make you laugh.

حیدرآباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نےکہا کہ ریاست مدینہ کا دعوی کرنے والے سلیکٹڈ وزیر اعظم اور ’’ تبدیلی سرکار ‘‘ کی ایک سالہ کارکردگی یہی ہےکہ اس نےملک کے سابق صدر اور اُن کی بہن کو جیل میں ڈالا, تین بار وزاعظیم رہنے والے نواز شریف اور ان کی بیٹی کو پابند سلاسل کیا، فریال تالپور جیل میں جبکہ علیمہ خان اربوں روپے بنانے کے باوجو آزاد ہے، پیپلز پارٹی نے کشمیر پر کبھی سیاست نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر سسی پلیجو اور سینیٹر عاجز دھامراہ کےہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے انتخابات کے موقع پر 100 دن کا پلان دیتے ہوئےایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا دعوی کیا تھا، اس کے بدلے میں اپنی ایک سالہ حکومت میں لاکھوں مکانات اور دکانیں مسمار کیں جبکہ ہزاروں لوگوں کو بے روز گار کیا ، گیس کی قیمت میں چھ سو فیصد اضافہ کیا، پیٹرول کی قیمت میں 25فیصد اضافہ کرکے قوم پر مہنگائی کا بم گرایا، انڈیکس جو کہ چالیس ہزار پوانٹس پر تھا گر کے30ہزار پوائنٹس پر آ گیا، یوٹیلٹی بلوں میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بات صرف معیشت کی ہوتی تو برداشت کرلی جاتی لیکن بین الاقوامی سطح پر ملک کی ناکام خارجہ پالیسی اور مودی کی دوستی میں مسئلہ کشمیر کو شدید نقصان پہنچایا گیا ، پارلیمنٹ میں آج تک ایک قانون بھی منظور نہیں ہوا، کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے، پی پی نے کبھی کشمیر پر سیاست نہیں کی، آصف زرداری نے پارلیمنٹ میں کے مشترکہ اجلاس میں قوم کا حقیقی موقف بیان کیا اور رضا ربانی نے قوم کی درست ترجمانی کی لیکن اس سنگین موقعہ پر سلیکٹڈ وزیر اعظم کا رویہ بھی قوم نے دیکھا، کشمیر جیسے حساس ایشو پ مشترکہ اجلاس میں وزیر اعظم آنے کو تیار نہیں تھے ،اپوزیشن کے شدید احتجاج کے بعد چھ گھنٹے کے بعد اجلاس میں آئے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کے حوالے سے حکومت نے قوم کو اعتماد میں نہیں لیا ، یہی وجہ ہے کہ کشمیر کے معاملے میں آج عالمی سطح پر پاکستان تہنا کھڑا ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 ستمبرتک توسیع کردی اور چیئرمین نیب کوآئندہ سماعت پر منی لانڈرنگ ریفرنس کی کاپیاں جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے آصف زرداری اور فریال تالپور کی سہولتوں کی درخواست پرسماعت کل تک ملتوی کردی ہے. تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی سماعت ہوئی سابق صدر آصف زرداری کو 4 اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو 10 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر جج محمد بشیرکے روبرو پیش کیا گیا، آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو بھی احتساب عدالت میں موجود تھیں. سماعت میں فریال تالپور کو جیل میں سہولتیں فراہم کیے جانے کی درخواست دائر کی گئی، جس میں قرآن پاک سننے کے لیے فریال تالپور کو آئی پوڈ رکھنے کی اجازت کی استدعا کرتے ہوئے کہا آئی پوڈ میں وائی فائی یا انٹرنیٹ نہیں ہوگا، صرف آیات سن سکیں گی جس پر جج نے کہا جیل حکام سے بات کرکے ا جازت لے لیں. دوران سماعت آصف علی زرداری نے کہا کہ جیل والے بہت تنگ کرتے ہیں، لطیف کھوسہ نے کہا آصف زرداری سے بچے نہیں مل سکتے،وکلانہیں مل سکتے، سب کوروکاجارہاہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website