counter easy hit

پیپلز پارٹی آج اسلام آباد میں میدان سجائے گی

پیپلز پارٹی اپنے 50 ویں یوم تاسیس پر آج اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں میدان سجائے گی ۔پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نئی سیاسی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

The PPP will celebrate the ground in Islamabad todayThe PPP will celebrate the ground in Islamabad today

The PPP will celebrate the ground in Islamabad todayپیپلز پارٹی کے قیام کے 50سال مکمل ہونے پر وفاقی دارلحکومت کے پریڈ گراؤنڈ میں بڑے جلسے کی تیاریاں کر لی گئیں ، ہر طرف پارٹی پرچم لہرا دیے گئے ،ساؤنڈ سسٹم بھی نصب کر دیا گیا ،پارٹی ترانے گونجیں گے اور لوک فنکار بھی پرفارم کریں گے۔

pp-today02چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دیگر قائدین کے ساتھ خود جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔قائدین کہتے ہیں جلسے میں لاکھوں لوگ شرکت کریں گے۔ جلسے سے پہلے جیالوں کا لہو گرمانے کے لیے اسلام آباد میں مختلف تقاریب بھی جاری ہیں، کہیں پارٹی پرچم کے رنگوں والی چوڑیاں پہنی جا رہی ہیں تو کہیں مہندی رچائی جا رہی ہے۔