counter easy hit

پنجاب پولیس کی وہ طاقتور ترین خاتون افسر جس کا نگران حکومت بھی تبادلہ نہ کرسکی کیونکہ

پنجاب پولیس کی وہ طاقتور ترین خاتون افسر جس کا نگران حکومت بھی تبادلہ نہ کرسکی کیونکہ

The powerful woman officer of Punjab Police, which could not even be exchange by the caretaker government beacauseلاہور (سٹاف رپورٹر) لاہور سے مرد پولیس افسروں کے ساتھ ساتھ تمام خواتین پولیس افسروں کے بھی دوسرے اضلاع میں تبادلے کر دئیے گئے، تاہم پچھلے کافی عرصے سے لاہور میں تعینات ایس پی سیکیورٹی عمارہ اطہر کو تبدیل نہیں کیا گیا۔نگراں حکومت نےالیکشن کمیشن کی اجازت سے لاہور سے تمام مرد اور خواتین پولیس افسروں کو تبدیل کرکے دوسرے اضلاع میں بھیج دیا ہے، تاہم پچھلے کافی عرصے سے لاہور میں تعینات ایس پی سیکیورٹی عمارہ اطہر کو تبدیل نہیں کیا گیا۔ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود کو لاہور سے قصور، شاہدہ نسرین کو لاہور سے ننکانہ صاحب، صدف فاطمہ کو لاہور سے حافظ آباد اور سائرہ بانو کو لاہور سے نارروال بھیج دیا گیا۔اس موقع پر پولیس افسران کا کہنا ہے کہ جب تمام کے تبادلے کردئیے تو ایس پی سیکیورٹی عمارہ اطہر کو استثنیٰ دینے کا کیا جواز ہے