counter easy hit

ڈاکٹرفاروق ستارکا پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی موت پردکھ کا اظہار

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی میت وطن منتقلی کے لیے اقدامات کرے۔

The post of Dakrat Tarokar Satar, the Pakistani student, expressed concern over the death of Sabrina Shaikhتفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے ڈاکٹرفاروق ستارپاکستانی طالبہ کی موت پردکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سبیکا شیخ کے لواحقین کی ہرممکن مدد کرے۔

فاروق ستار نے کہا کہ امریکی حکومت سبیکا شیخ سمیت تمام معصوموں کی موت کی تحقیقات کرائے، امریکہ میں روز بروز ایسے واقعات میں اضافہ باعث تشویش ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ امریکی انتظامیہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل امریکی ریاست ٹیکساس میں شہرہوسٹن کے سانٹا فے ہائی اسکول میں طالبعلم کی فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ سمیت 10 طالبعلم جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق ہائی اسکول کے 17 سالہ حملہ آور طالبعلم دیمیتریوس پاگورٹزس کو گرفتارکرلیا گیا۔

بعدازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس فائرنگ واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔