counter easy hit

سابق وزیر اعظم کی طبعیت بگڑتے ہی مسلم لیگ (ن) نے نا قابلِ یقین اعلان کر دی

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے نواز شریف کو جیل میں کوئی صحت کی سہولت میسر نہیں بورڈ نے ایسے وسپتال میں منتقل کرنے کی سفارش کی جہاں امراض دل کا علاج ہوتا جبکہ پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت نے کوئی اقدام نہیں اٹھایا تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان وسابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پاس سیاست کرنے کیلئے صرف محمد نواز شریف کی صحت بچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں تبدیلی آئی ہے جو محض نعرے ہی ثابت ہوئے ہیں، ذہنی اور اخلاقی پستی ہے کہ نواز شریف کو جیل میں کوئی صحت کی سہولت میسر نہیں ہے۔ بورڈ نے ایسے وسپتال میں منتقل کرنے کی سفارش کی جہاں امراض دل کا علاج ہوتا ہوجبکہ پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت نے اس حوالے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف کو ایسے ہسپتال منتقل کیا جائے جہاں ان کا علاج ہوسکے ۔انہوں نے کہاکہ تین بار منتخب وزیر اعظم کیساتھ نارواسلوک کرنیوالوں سے جواب طلب کریں گے، اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار وزیر اعظم عمران خان اور ان کی کابینہ کے ارکان ہوں گے۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی ، مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ اس دوران بھی والد کو انجائنا کی تکلیف ہوئی جس پر انہیں سپرے دیا گیا۔نواز شریف نے بتایا کہ انہیں گزشتہ ہفتے چار بار اس طرح کی تکلیف ہوئی تھی۔ تاہم انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی تکلیف کا کسی کو بتائیں گے اورنہ ہی شکایت کریں گے۔ مجھے اور میرے خاندان کے افراد کو سخت فکر لا حق ہے