counter easy hit

ملک کا بیڑہ غرق کرنے والوں کو الیکشن کے روز بھگائیں گے: پرویز الہٰی

لاہور: چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ ملک کا بیڑہ غرق کرنے والوں کو الیکشن کے روز بھگائیں گے، عوام الیکشن میں کارکردگی کی بنا پر ووٹ دیں، سبز باغ دکھانے والوں سے بچیں۔کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چوہدری پرویزالہی کا کہنا تھا The people of the country will rise to the drowners on the day of election: Parvez Elahiکہ نواز شریف اور شہباز شریف کے دور کی مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے، ڈالر آسمان پر چلا گیا، مہنگائی کی وجہ سے لوگ خود کشی کر رہے ہیں۔چوہدری پرویزالہی نے کہا کہ چودھری نثار ہی بتا سکتے ہیں کے انکے پاس کیا راز ہیں، مجھے علم نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی سے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور سندھ میں جی ڈی اے کے ساتھ الائنس ہے۔ گجرات سمیت دوسرے شہروں میں اس فارمولے پر عملدرآمد کی کوشش ہے۔ مسلم لیگ قائد اعظم کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے امیدوار ووٹ مانگنے آئیں تو ان سے پوچھا جائے کہ آخر انکی دس سالوں میں کیا کارکردگی ہے، ملک میں لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور بے روزگاری انتہا کو چھو رہی ہے، وزیر آباد کارڈیاجی کی طرح شہباز پور پل بھی شہبازشریف کے انتقام کی بھینٹ چڑھ گیا ہے۔