اہور دبئی کے سمارٹ ضمانت نظام کے تحت اب پاسپورٹس کی ضرورت نہیں ہوگی، دبئی کے پراسیکیوٹر جنرل علی حمید بن خاتم نے کہا ہے کہ مختلف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث مشتبہ افراد کو بہت جلد ایک برقی ضمانت مل جائے گی اور انہیں اس مقصد کے لیے دبئی کے پبلک پراسیکیوشن کے پاس اپنے پاسپورٹس چھوڑنے یا ضامنوں کو حوالے کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ہم نے اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ مطمئن کرنے کے لیے شروع کیا ہے۔ مثال کے طور پر اب ضامنوں کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ اپنے پاسپورٹس اپنے پاس ہی رکھ سکیں گے ۔








