counter easy hit

پاکستان کے اہم شہر میں صبح صبح مسافر ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی ، پر طرف چیخ و پکار ، بڑے جانی نقصان کی اطلاعات

The passenger train collapsed in the morning in the main city of Pakistan;

صادق آباد(ویب ڈیسک) ولہار پھاٹک کے قریب مسافر ٹرین اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی آپس میں ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 32 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق صبح سوا چار بجے کے قریب لاہور سے آنے والی اکبر ایکسپریس ولہاراسٹیشن پر موجود مال گاڑی سے جا ٹکرائی، حادثے میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 32 زخمی ہوگئے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی ڈاکٹر حفیظ الرحمان اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔ ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ٹی ایچ کیو صادق آباد اور شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ ڈی پی او عمر سلامت کے مطابق حادثے میں اکبر ایکسپریس کے اسسٹنٹ ڈرائیور سمیت 10افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہیں، حادثے کے باعث4 بوگیاں متاثر اور 2 ٹریک سے اتر گئیں،اکبرایکسپریس حادثے کے بعد ٹرین ا?پریشن معطل کردیا گیا، بزنس ایکسپریس، کراچی ایکسپریس کو مختلف سٹیشنزپر روک لیا گیا، گرین لائن، رحمان بابا ٹرین کا سفر بھی تعطل کا شکار ہے،ڈپٹی کمشنرجمیل احمد اورڈی پی اوعمرسلامت ریسکیواینڈ ریلیف آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں، آپریشن میں ریسکیو1122 کی21 اور10 نجی ایمبولینس حصہ لیا،ڈپٹی کمشنرجمیل احمد جمیل نے بتایا کہ 32 زخمی مسافروں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اپ اینڈ ڈاؤن دونوں ٹریک کو ٹرینوں کی آمدورفت کےلئے بند کر دیا گیا ہے، ٹرین حادثے میں زخمی اورجاں بحق افراد کی معلومات کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے، شہری 9230709-068 اور03009402579 پر رابطہ کریں۔ دوسری جانب سوات میں مکان پر مٹی کا تودہ گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے،جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور اس کے 5 بچے شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوات کے علاقے پاٹین بانڈہ مٹلتان میں مکان پر پہاڑی تودہ گرگیا،تودہ گرنے سے خاتون اور اس کے 5 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ گھر کا سربراہ شدید زخمی ہو گیا ،مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کوملبے تلے سے نکال لیا،لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کرد یا گیا۔ایک اور خبر کے مطابق سوات سے لاہور جانے والی بس کو اٹک کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں 13 مسافر جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے،زخمیوں اور لاشوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بس کو حادثہ براہمہ انٹرچینج پر سڑک پر پھسلن کے باعث پیش آیا،حادثے کا شکار بس میں 59 مسافر سوار تھے، پولیس حکام واقعے کی مزید تفتیش کررہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website