counter easy hit

پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کرڈالنے والی خبر آگئی

The Pakistanis headed up proudly informed

واشنگٹن (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان گزشتہ رات سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ چکے ہیں اور اب انہوں نے امریکہ کے کاروباری افراد سے ملاقات کی ہے۔ جس کے بعد ان کی امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو امریکہ دورے پر حکومت کی جانب سے شاندار پروٹوکول دیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے قافلے میں درجن بھر سرکاری گاڑیاں ، ایمبولینس، فائر برگیڈ اور ٹریفک پولیس کی گاڑیاں شامل تھیں۔اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد بھی وزیراعظم کا استقبال کرنے پہنچی۔ وزیر اعظم عمران خان کا پاکستانیوں کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پر پر تپاک استقبال کیا گیا ہے۔ واشنگٹن کے شہری علاقوں اور امریکا کی دوسری ریاستوں سے آئے ہوئے پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد نے پاکستان ہائوس کے نزدیک میساچوسٹس ایونیوپرقطاروں میں کھڑے ہوکر وزیراعظم کا استقبال کیا۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ورجینیا سے تعلق رکھنے والے رہنما جونی بشیر نے کہا کہ ہم اپنے ہر دلعزیز رہنما کو یہاں دیکھ پر پرجوش ہیں، پاکستانی نژاد امریکی یہاں پر ان سے اپنی محبت کے اظہار کیلئے یہاں اکٹھے ہوئے ہیں۔ ان استقبال کرنے والوںنے پاکستان اورپاکستان تحریک انصاف کے پرچم اٹھا رکھے تھے ۔ایک اور شہری عمران بٹ نے کہاکہ مجھے بہت خوشی ہے کہ وزیراعظم عمران خان یہاں آئے ہیں مجھے یقین ہے کہ وہ دونوںملکوںکے درمیان حائل خلیج کو دورکرنے میں کامیاب ہونگے اور دونوںملکوں کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات ہونگے۔ سادات رانا جو کہ ووڈ بریج کے متعلقہ کاروبارسے وابستہ ہیں، نے کہاکہ پاکستانی کمیونٹی وزیراعظم عمران خان کے کیپیٹل ایرینا خطاب کی منتظر ہے،ہم بہت خوش ہیں اورہمیں یقین ہے کہ ان کا یہ دورہ تاریخی ہوگا اوراس سے دونوںملکوںکے درمیان تعلقات مزید بہتر ہونگے۔نیویارک سے تعلق رکھنے عمران اگرا نے کہاکہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان میں اس وقت ایک معتبر وزیراعظم موجود ہے اورپاکستانی تارکین وطن پاکستان میں سرمایہ کاری کے منتظر ہیں۔اس موقع پراستقبال کیلئے آئے ہوئے پاکستانیوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور روایتی رقص کیا۔ ڈیلاس ایئرپورٹ سے واشنگٹن ڈی سی تک 100کاروں کی ریلی وزیراعظم کے ہمراہ نکالی گئی جس کا مقصد پاکستان کی ترقی کے عزم کیلئے وزیراعظم کو سراہنا تھا۔ توقع ہے کہ کیپیٹل ایرینا میں ہونے والے اجتماع میں وزیراعظم عمران خان کو سننے کیلئے ہزاروںافرادشریک ہونگے، اس میں وزیراعظم نئے پاکستان میں سب کیلئے یکساں مواقعوں کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں پر بات کریںگے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website