counter easy hit

اہم ترین فیصلے پر اپوزیشن دو دھڑوں میں تقسیم

The opposition split into two factions on the most important decision

اسلام آباد(ویب ڈیسک) صادق سنجرانی کو ہٹانے کی کوشش میں اپوزیشن کو پریشانی کا سامنا ہے، نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے کئی ارکان فیصلے پر نظرثانی کے حامی ہیں۔اپوزیشن کی بڑی بیٹھک میں ایوان بالا کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ سامنے آیا۔ سینیٹ کے ارکان کی کل تعداد 104 ہے جبکہ چیئرمین کی تبدیلی کے لیے 53 ووٹ درکار ہوں گے، ایوان بالا میں ن لیگ، پیپلزپارٹی، جے یو آئی ف اور دیگر اتحادی جماعتوں کے اراکین کی تعداد 66 ہے۔بہت سادہ نظر آنے والے معاملہ گھمبیر ہے، نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے کئی ارکان فیصلے پر نظرثانی کے حامی ہیں، اگر انہوں نے صادق سنجرانی کے خلاف ووٹ نہ دیا تو تحریک عدم اعتماد ناکام اور دونوں پارٹیوں میں پھوٹ پڑسکتی ہے۔ سیاسی قیادت اراکین کو اس معاملے پر منانے میں کامیاب ہوئی تو چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی کامیاب یقینی ہوگی۔دوسری جانب حکومت نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کو اپوزیشن کا خود غرضانہ ایجنڈہ قرار دیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website