counter easy hit

لوٹا پیسا واپس لانے کا واحد طریقہ

The only way to bring back the looted moneyلاہور: جنرل مشرف کا دور تھا. شروع شروع کے دن تھے. احتساب کی بات چلی تو ڈپٹی چیئرمین نیب جنرل عنایت اللہ خان نے کہا کہ لُوٹا پیسا واپس لانا ہے تو ایک ہی طریقہ ہے. جنرل مشرف نے پوچھا وہ کیا؟

جنرل عنایت اللہ خان نے کہا، پہلے پوری دیانت سے تحقیق کر لیں کہ کس کس نے پاکستان کو لوٹا. اس کے بعد انہیں پکڑ لیں اور ہر جمعہ کو ان کے ہاتھ کی ایک انگلی کاٹ کر پھینکنا شروع کردیں. بائیں ہاتھ سے شروع کریں اور اس وقت تک کاٹتے چلے جائیں جب تک رقم واپس نہ آ جائے. انگلیاں ختم ہو جائیں تو ہاتھ کاٹ جائیں اور ہاتھ کٹ جائیں تو پیروں سے شروع کر لیں. مشرف نے کہا، یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ ڈپٹی چیئرمین نیب نے کہا، حدود میں ہاتھ کاٹنے کی اجازت ہے، میں تو صرف انگلی کی تجویز دے رہا ہوں اور ہاتھ کاٹنے کی نوبت ہی نہیں آئے گی؛ اس سے پہلے ہی لوٹا مال خزانے میں ہو گا. مشرف نے مسکرا کر کہا، یہ نہیں ہو سکتا، تم بہت ظالم ہو. جنرل عنایت اللہ خان نے کہا، اگر یہ نہیں ہو سکتا، تو آپ لوٹی ہوئی رقم کا ایک روپیہ بھی واپس نہیں لا سکتے. جنرل عنایت اللہ خان اب بھی ملتے ہیں، تو پوچھتے ہیں، ہاں آصف، کچھ رقم آئی خزانے میں۔۔؟ میں کہتا ہوں،جنرل صاحب، رقم تو نہیں آئی، لیکن آپ کی تجویز کی تائید نہیں کی جا سکتی. وہ جواب میں مسکراتے ہیں: پھر کر لو کوششیں، ایک روپیہ واپس نہیں آنے والا، راستہ وہی ہے، جو میں نے بتایا ہے۔