counter easy hit

بے نظیر بھٹو ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے شوکت نیازی کو کروڑوں روپے کی اراضی چھوڑنے کا نوٹس جاری

راولپنڈی: ”بے نظیر بھٹو اور زوالفقار بھٹو زندہ باد کے نعرے لگانے والوں نے بھی کرپشن کے خلاف ایکش لے لیا ہے شہید نظیر بھٹو ہسپتال کی موجودہ انتظامیہ نے سب انجینئرشوکت نیازی کو ہسپتال کی کروڑوں روپے مالیت کی راضی کا قبضہ 7روز میں خالی کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے

ذرائع کے مطابق بے نظیر بھٹو ہسپتال کے بااثر قبضہ مافیا سب انجینئر شوکت نیازی کے خلاف ہسپتال کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے شوکت نیازی کو کروڑوں روپے کی اراضی چھوڑنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے ذرائع کے مطابق کمیٹی رپورٹ میں صاف لکھا گیا ہے کہ کنٹریکٹ پر تعینات سب انجینئر شوکت خان نیازی بے نظیر بھٹوہسپتال کی کالونی کی کروڑوں روپے کی اراضی پر سابق ایم ایس کی مبینہ ملی بھگت سے قابض ہوا ہے جس پر ہسپتال انتظامیہ نے شوکت نیازی کو 7 دنوں کے اندر ہسپتال کی اراضی چھوڑنے کا نوٹس جاری کیا ہے جبکہ شوکت خان نیازی کو 11 فروری 2017 کو ہسپتال کی کالونی میں ایک کواٹرالاٹ کیا گیا تھا اس نے سابق انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے کواٹر کے ارد گرد خالی 3 کنال کی کروڑوں روپے کی اراضی پر قبضہ کر کے اپنے سیکورٹی گارڈ کھڑے کردیئے ہیں جبکہ کمیٹی کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ڈی.4 کواٹر کو نقشہ کے مطابق تعمیر نہیں کیاگیاشوکت نیازی نے اپنی مرضی کے ساتھ کوٹھی تعمیر کردی جبکہ شوکت نیازی نے کالونی کا مین گیٹ ختم کر کہ دیوار تعمیر کر کے کالونی کا راستہ بھی بند کردیااور سرکاری اراضی پر قابض ہوگیا جبکہ کواٹر تعمیر کرتے وقت اس کو قانونی طور پر روکابھی گیا لیکن اس نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کواٹر کی جگہ کوٹھی تعمیر کردی جبکہ 28 نومبر 2017 کو شوکت خان نیازی نے مبینہ ملی بھگت سے اراضی پر قابض ہوا اور اپنے گارڈ کھڑے کردیئے تھے

جبکہ 3 نومبر 2018 کو سابق ایم ایس کی جانب سے ایک پلاٹ کی دیکھ بھال کے لیے شوکت نیازی کو آڈر کیا گیا تھا لیکن اس آڈر کو بھی ختم کردیا گیا تھا جبکہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے دوبارہ 8 جنوری 2019 کو ایک کمیٹی بنا ئی گئی اوراس کی ڈیوٹی انکواٹری کی لگائی گی جب کمیٹی کے ممبران نے وزٹ کیا تو شوکت خان نیازی مکمل طور پر سرکاری اراضی پر اپنے گارڈوں سمیت قابض تھا اور کالونی کے گیڈ کی جگہ دیوار تعمیر کردی اور ہسپتال کی اراضی پر قابض اور مالک بنا ہوا ہے اس کو چھوڑنے کے لیے تیار نہیں جس پر ہسپتال انتظامیہ نے اس کو اراضی چھوڑنے کے لیے 7 دنوں کا نوٹس جاری کیا ہے۔ جبکہ اس سے پہلے ہسپتال انتظامیہ نے اس کے خلاف نومبر 2017 کو تھانہ صاد ق آباد میں درخواست دی جس میں لکھا گیا تھا کہ سب انجینئر شوکت خان نیازی ہسپتال کی اراضی پر قبضہ کر لیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اس کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے اگست 2018 کو محکمہ اینٹی کریشن راولپنڈی کو درخواست دی گی تاہم بااثر ہونے کے باعث اس کے خلاف کاروائی نہ کی جاسکی جبکہ اب 30 اپریل 2019 کو انتظامیہ کی جانب سے 7 دنوں میں ہسپتال کی اراضی چھوڑنے کا نوٹس جاری کیا گیا۔دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے لوگ اس طرح اسٹیٹ بینک میں بیٹھے ہوں گے تو ہم کیا ملک چلائیں گے۔سابق صدر آصف زرداری نے پی اے سی چیئرمین شپ اور گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری کے معاملے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے آئی ایم ایف کا آفس پاکستان شفٹ ہو رہا ہے، آئی ایم ایف کے لوگ اس طرح آکر اسٹیٹ بینک میں بیٹھے ہوں گے تو ہم کیا ملک چلائیں گے۔