counter easy hit

عمران خان کا جادو چل گیا ۔۔۔ سعودی عرب سے اربوں ڈالر ملنے کے بعد ڈالر کی قیمت میں کتنی کمی ہوگئی؟پاکستانیوں کے دل خوش کردینے والی خبر آ گئی

کراچی (ویب ڈیسک ) سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی امداد کا اعلان کیے جانے کے اثرات فوری طور پر مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کم ہوگئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں تیزی آگئی ہےانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک روپے ایک پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے

جس کے بعد اس کا لین دین 132 روپے 90 پیسے میں کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں کاروبار کے پہلے ہی گھنٹے میں 1045 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے باعث انڈیکس 38 ہزار 760 پوائنٹس پر آگیا ہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں حالیہ اضافے کے باعث حصص کی مالیت میں 100 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔خیال رہے کہ وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران برادر ملک نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ سعودی عرب تین سال تک پاکستان کو 9 ارب ڈالر کا تیل بھی ادھار دے گا۔