counter easy hit

جرمنی سے پوری امت مسلمہ کے دل خوش کردینے والی خبر آ گئی

The news came to be pleased with the heart of the entire Muslim world from Germany

کراچی (ویب ڈیسک ) جرمنی کی کئی ریاستوں میں نئے پیدا ہونے والے بچوں کے ناموں میں ’محمد‘ مقبول ترین نام بن گیا۔ 2018ء کے دوران جرمن دارالحکومت برلن میں پیدا ہونیوالے بیشتر بچوں کے نام ’محمد‘ رکھے گئے۔گزشتہ برس برلن میں 22177؍ بچے پیدا ہوئے جن میں سے بیشتر کے نام محمد رکھے گئے ۔ ہیمبرگ اور سار لینڈمیں بھی نئے پیدا ہونے والوں کا ’’محمد‘‘ مقبول نام ہے۔جرمن کے بیشتر بڑے شہروں میں بچوں کے سر فہرست دس مقبول ناموں میں ’’محمد‘‘ بھی شامل ہے۔ جرمن سوسائٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جرمنی کے شمال مغربی شہر بریمن میں پسندیدہ ترین ناموں کی فہرست میں محمد دوسرے نمبر پر رہا۔2017ء کے دوران لندن اور مغربی مڈلینڈز میں’’محمد‘‘ 10پسندیدہ ترین ناموں میں شامل رہا۔ بے بی سینٹر نامی ویب سائیٹ کے مطابق 2014ء میں برطانیہ میں نئے پیدا ہونے والوں بچوں میں’’محمد مقبول ترین نام تھا۔ آسٹریا میں2017 ء میں پیدا ہونے والے بچوں کیلئے3 مقبول ترین ناموں میں ’’محمد‘‘ تیسرے نمبر پر رہاتھا۔ ویانا کی بلدیہ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2017 ء میں بچوں کے لئے جو3 نام مقبول ترین رہے۔ ان میں الیگزینڈر، میکسی میلین اور مسلمانوں کا مخصوص نام محمد ہے۔امریکی اخبار’’بوسٹن گلوب‘‘ کے مطابق چین میں ’’محمد‘‘ نام کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر بچوں کا نام رکھنے پرپابندی عائد کردی تھی۔یاد رہے کہ بےبی سینٹر‘ نامی ویب سائٹ کے مطابق برطانیہ میں جہاں مسلمان نام مقبول ہو رہے ہیں وہاں لوگ اپنے نوزائدہ بچوں کے نام مشہور ٹی وی سیریز ’گیم آف تھرونز‘ جیسے ڈراموں کے کرداروں کے ناموں پر بھی رکھ رہے ہیں۔ویب سائٹ نے سنہ 2014 میں سب سے زیادہ رکھے جانے والے 100 ناموں کی جو فہرست شائع کی ہے اس کے مطابق لڑکوں کے ناموں میں محمد گذشتہ برس کے مقابلے میں ایک دو نہیں بلکہ 27 درجے اوپر آ گیا ہے اور اس سال یہ سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام بن گیا ہے۔بے بی سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق محمد کے علاوہ دیگر اسلامی نام بھی زیادہ مقبول ہوئے ہیں۔ مثلاً لڑکیوں نے ناموں میں ’نور‘ اب نہ صرف پہلے 100 ناموں میں آ گیا ہے بلکہ اس سال یہ 29واں مقبول ترین رہا۔اسی طرح ’مریم‘ 59 درجے اوپر آنے کے بعد لڑکیوں کا 35واں مقبول ترین نام بن گیا ہے۔عمر، علی اور ابراہیم بھی اس برس لڑکوں کے 100 مقبول ترین ناموں میں شامل ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website