counter easy hit

نئی تھرلر فلم’سلیپ لیس‘کا نیا کلپ جاری

The new clip released of the new thriller movie "Sleep Less"

The new clip released of the new thriller movie “Sleep Less”

ہالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکار جیمی فاکس کی ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور نئی تھرلر فلم’سلیپ لیس‘کانیا کلپ جاری کردیا گیا ہے۔

ہدایتکاربیرن بو آڈرکی یہ فلم ایک ایسے پولیس اہلکار کے گِرد گھوم رہی ہے، جو پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران خطرناک ڈرگ ڈیلر کا پیچھا کرتا ہے اورکوکین کی بھاری کھیپ قبضے میں لے لیتا ہے ۔ڈرگ ڈیلر اس نقصان کا بدلہ لینے کی ٹھان کر نہ صرف پولیس اہلکار بلکہ اس کے بیٹے کی جان کا بھی دشمن بن جاتاہے، تاہم بہادر پولیس اہلکاراپنے خاندان کی حفاظت کیلئے جان تک داؤ پر لگا دیتا ہے۔ایلکس فوسٹر اور روئے لِی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم فرانسیسی فلم  کا ریمیک ہے، جس میں مرکزی کردار جیمی فاکس نبھا رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ڈیوڈ ہاربر، مشیل مونا گھن ، ڈرموٹ مولرانی، گیبریل یونین، اسٹیو کالٹر، کمبرلے بیٹسٹااورجیمی ہل شامل ہیں۔ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ کرائم ڈرامہ فلم آئندہ سال 24فروری کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website