counter easy hit

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں روڈ سیفٹی اقدامات سے متعلق سیمینار کا انعقاد

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں روڈ سیفٹی اقدامات سے متعلق سیمینار کا انعقاد
The National Assembly Secretariat conducts seminar on road safety measuresاسلام آباد: (اصغر علی مبارک) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں سٹرک کے استعمال کے متعلق حفاظتی اقدامات اور ٹر یفک قوانین وقواعد سے آگاہی میں اضافے کے لیے منگل کے روز نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویزپولیس اور قومی اسمبلی ایچ آر ڈی ونگ کے زیر اہتمام ،، روڈ سفیٹی سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔
سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین سیمینار کے مہمان خصوصی تھے ۔سیمینار میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران اور عملے نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔ پی ایس پی،ایس ایس پی موٹرویز پولیس آفتاب احمد مسعود نے سیمینار کے شر کاء کو ٹر یفک قوانین اور حفاظتی اقدامات کے بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کے ہر سال دنیا بھر میں 13لاکھ افرادٹریفک حادثات کی وجہ سے جان بحق ہوتے ہیں ۔جن میں 90 فیصد کا تعلق تر قی پذیر ممالک سے ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین اور حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد سے ان حادثات سے بچا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ موبائل فون سے ناصرف ہمارے ہاتھ مصروف ہو جاتے ہیں بلکہ اس سے استعمال سے توجہ بھی ڈرائیونگ سے ہٹ جاتی ہے جو انتہائی جان لیوا حادثات کا باعث بن سکتی ہے۔
سیمینار کے مہمان خصوصی سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین نے شر کاء سے خطاب کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پابندی اور حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم ٹریفک قوانین کی پابندی سے خطرناک حادثات سے محفوط رہ سکتے ہیں اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنا کر کئی قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے روڈ سیفٹی اقدامات کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کی بھی تجویز دی ۔انہوں نے سیمینار کے انعقادپر موٹرویز پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ سیمینار کے آخر میں ایس ایس پی موٹرو یز نے شر کاء کے سوالات کے جوابات بھی دیے