counter easy hit

قوم پر آزمائش آتی ہے انشاء ﷲ پاکستان کے عوام مشکل سے باہر نکلیں گے،، پیر پگارا

The nation is tested InshaALLAH Pakistan's people will get out from trouble, Pir Pagaroکراچی: مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اس مہنگائی کے لئے تیار نہیں تھے۔ قوم پر آزمائش آتی ہے۔ انشاء ﷲ پاکستان کے عوام مشکل سے باہر نکلیں گے۔ اب دعاؤں سے قصہ بڑھ گیا ہے عملی کام کرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ فنکشنل سندھ پیر صدرا الدین شاہ راشدی کے افطار کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔افطار ڈنر میں مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی جن میں متحدہ پاکستان کے عامر خان،سابق وزیر اعلیٰ سندھ غوث علی شاہ، ڈاکٹر ارباب غلام رحیم، سینیٹر مظفر حسین شاہ، سندھ اسمبلی قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی،مسلم لیگ فنکشنل کے سردار رحیم، نصرت سحر عباسی، عارف مصطفی جتوئی بھی موجود تھے ۔پیر پگارا نے کہاکہ میں تو اپنے لوگوں کوکہتاتھاکہ مہنگائی آئے گی تیار رہو۔الیکشن سے پہلے کہاتھاڈالر کی قیمت بڑھے گی۔ انہوں نے کہاکہ پریشانی ضرور آتی ہے ۔مہنگائی ہرگھرمیں ہے ۔اﷲ اس ملک اور قوم سے ناراضگی دور کرے۔

دوسری جانب گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ (پیر پگارا) نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری جوہری پروگرام ایک سودا کرنے کےلئے امریکا گئے تھے تاکہ انہیں حکمرانی کا تاج نصیب ہو۔ پیرپگارا نے کہا کہ امریکی صدر نے زرداری کو اہمیت نہیں دی۔ گزشتہ انتخابات ٹیلر میڈ تھے تاہم اس مرتبہ ہونے والے الیکشن کے نتائج میں زمین آسمان کا فرق ہوگا۔ پیر پگارا نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی دھاندلی بھی کررہی ہے اور شور بھی مچا رہی ہے۔ ہم نے ثبوت کے ساتھ الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے۔ اس بار سندھ میں بڑا مقابلہ ہوگا اور عوام میں تبدیلی نظر آئے گی۔ پیر جوگوٹھ میں اپنی رہائش پر پی ایس32کے معززین کے اعزاز میںتقریب سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 برس میں سندھ کومعاشی نقصان پہنچایا گیا۔ جی ڈی اے کی حکومت آئے گی اور خوشحالی لائےگی۔ خدا کی لاٹھی بے آواز ہے۔ آصف زرداری اور اس کی بہن نے جو یہاں کے لوگوں کے ساتھ کیا ہے وہ اس کا حساب کتاب ضرور دینگے ۔