counter easy hit

کیا یہ ہے نیا پاکستان؟ نیب انکوائری میں فراڈ کرنے والے افسر کو ہی سربراہ بنا دیا گیا، یہ شخص کون ہے؟

لاہور(ویب ڈیسک) حکومت نے نیب انکوائری میں خود کو مردہ قرار دلوا کر بچ جانیوالے افسر شیخ اختر حسین کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کا سی ای او تعینات کر دیا، نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے نیب انکوائری میں خود کو ساز باز کے ذریعے مردہ دلوا کر بچ نکلنے والے افسر شیخ اختر حسین کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کا سی ای او تعینات کر دیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ طور پر ان کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نیب نے 2001ء میں ڈریپ افسر شیخ اختر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کیا تھا، وہ نیب کو 51 ملین روپے کی خورد برد کیس میں مطلوب تھے۔اس موقع پر شیخ اختر حسین نیب انکوائری میں خود کومردہ قرار دے کر سزا سے بچ نکلےتھے۔ چیئرمین نیب نے شیخ اختر کو مردہ قرار دینے والے افسران کے خلاف انکوائری کا حکم دیا تھا۔ متعلقہ ریفرنسز میں شیخ اختر کے علاوہ دیگر 4 ملزمان اپنی سزا مکمل کر چکے ہیں۔ یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے شیخ اختر حسین کی بطور پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سی ای او کے طور پر تعیناتی کی منظوری دی تھی۔