counter easy hit

عمران خان کے منتخب کردہ پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی کونسے غیر قانونی کام کر رہے ہیں؟ اہم ترین شخصیت بڑا اسکینڈل سامنے لے آئی

لاہور(ویب ڈیسک) پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ موجودہ چیئرمین منہ مانگی تنخواہ پر اپنے پسندیدہ افراد کی بورڈ میں بھرتیاں کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سابق ڈائریکڑ میڈیا امجد حسین تین ساڑھے تین لاکھ روپے تنخواہ وصول کر رہے تھے
لیکن اب جس شخص کو بطور ڈائریکڑ میڈیا پی سی بی میں لایا جا رہا ہے اس کی تنخواہ کیلئے انہیں نیا پے اسکیل بنانا پڑے گا کیوں کہ اس معاملے میں جو تنخواہ رکھی جارہی ہے شاید وہ پی سی بی ملازمین کے حوالے سے ایک بہت بڑی رقم ہو گی۔نجی سیھٹی نے کہا کہ مینجنگ ڈائریکڑ کے عہدے کیلئے اشتہار دینا ایک ڈرامہ ہے، اس عہدے پر چئیرمین اپنے قریبی دوست کو لا رہے ہیں جس کیلئے پہلے تو آئین میں ترمیم کرنا ہو گی، پھر ایسا ممکن ہوگا۔ مینجنگ ڈائریکڑ بھی پی سی بی کیلئے چیلنج ہوگا۔پی سی بی کر کٹ کمیٹی کے سربراہ سابق ٹیسٹ کرکڑ محسن خان کے بارے میں سابق چئیرمین نے کہا کہ جب وہ چیئرمین تھے تو محسن خان نے ملازمت کیلئے پی سی بی میں کئی موقعے تلاش کیے، البتہ اب وہ متنازع کرکڑز کے ساتھ کام کرکے خود کو متنازع بنا چکے ہیں۔نجم عزیز سیٹھی نے کہا کہ انہوں نے پی سی بی کی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے محسن خان کو پی سی بی میں ملازمت نہیں دی تھی لیکن ان کے جاتے ہی محسن خان کی نوکری لگ گئی۔ڈائریکڑ انڑنینشل کرکٹ ذاکر خان کے حوالے سے سوال پر سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ وہ اس عہدے کے لیے اہل ہی نہیں، وہ جب سے ڈائریکڑ بنے ہیں دبئی میں اپنے اسسٹنٹ کو لے کر بیٹھے ہیں ان پر کم ازکم پی سی بی کے 35 سے 40 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہوں گے۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ذاکر خان وزیراعظم عمران خان کے قریب ہونے کی وجہ سے پی سی بی میں موجود ہیں۔ سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے عمران خان کی وجہ سے کہا کہ انہیں نہ چھیڑا جائے، اس لیے ان کے خلاف رپورٹ سامنے آنے کے باوجود ان کو نوکری سے نہیں نکالا گیا۔