counter easy hit

محکمہ موسمیات نے عیدالاضحیٰ کے چاند سے متعلق ایک اور پیشگوئی کردی

The Meteorological Department made another prediction regarding the moon of Eid al-Adha

لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ کے چاند کی رویت سے متعلق ایک اور پیشن گوئی کردی، محکمہ موسمیات نے بھی اب وفاقی وزیر فواد چوہدری کی پیشن گوئی کی تائید کرتے ہوئے ذی الحج کا چاند 2 اگست کو نظر آنے کا امکان ظاہر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عید الضحیٰ کی تاریخ کے حوالے سے تنازعہ اب ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے کئی ہفتے قبل ہی اعلان کردیا گیا تھا کہ پاکستان میں عید الضحیٰ 12 اگست بروز پیر کو ہوگی۔ تاہم کچھ روز قبل محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی تھی کہ ملک میں ذی الحج کا چاند 3 اگست کو نظر آئے گا، یوں عید الضحیٰ 13 اگست بروز منگل کو ہوگی۔ تاہم اب محکمہ موسمیات نے نئی پیشن گوئی کرتے ہوئے فواد چوہدری کی پیشن گوئی کی تائید کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں عید الضحیٰ 12 اگست بروز پیر کو ہونے کے واضح امکانات ہیں۔ دوسری جانب ماہرین فلکیات ،قمر شناس، علم الاعدادو رویت ہلال نے پیش گوئی کی ہے کہ ذی الحج کا چاند 2 اگست بروز جمعہ کی شام نظر آئیگا اور یکم ذی الحج 3 اگست بروز ہفتہ کو ہوگی، جبکہ فرزندان اسلام 12اگست بروز پیر بمطابق 10 ذی الحج کو عید قربان منائیں گے۔ماہرین فلکیات نے بتایا ہے کہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش عالمی معیاری وقت کے مطابق یکم اگست بروز جمعرات جی ایم ٹی/یو ٹی 3بجکر 11منٹ پر اور پاکستانی معیاری وقت کے مطابق جمعرات یکم اگست کی صبح 8بجکر 11منٹ پر ہو گی۔ جمعرات 28ذیقعد یکم اگست کو ایشیاء سمیت اکثر آباد دنیا میں چاند کے احوال انتہائی ناقص ہیں یا معمولی ہیں جس کے باعث پاکستان میں ٹیلی سکوپ سے بھی چاند نظر آنا مشکل ہے۔ بنگلہ دیش ،بھارت اور پاکستان سمیت اکثر آباد دنیا میں کھلی آنکھ سے چاند نظر آنے کا امکان 2اگست بروز جمعہ کو ہے اس سے پہلے نہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website