counter easy hit

محکمہ موسمیات نے پنجاب والوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنا دی

The Meteorological Department heard the cool news of the Punjab people

کراچی(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں شدید گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی علاقوں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے علاقوں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اورساہیوال میں بھی گرچ چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، تاہم مالاکنڈ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سبی 48، دادو 47، لاڑکانہ، موہنجو ڈارو 45، جیکب آباد اور سکھر میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں بارش کی پیش گوئی کی ہے، شہر کا موسم ابر آلود اور درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website