counter easy hit

ترقیاتی منصوبوں کے مخالف ملک پررحم کریں،شہباز شریف

The mercy against the country's development, CM

The mercy against the country’s development, CM

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف مسلم لیگ ن پنجاب کےبلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔ ایکسپو سینٹر میں خطاب میں انہوں نے کہا کہ صدر مسلم لیگ پنجاب منتخب کرنے پر لیگی ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،ترقیاتی منصوبوں کی مخالفت کرنے والےملک پررحم کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی ترقیاتی منصوبوں کی مخالفت کی سیاست کرتی ہے،سی پیک،اورنج لائن اورکسان پیکیج کی مخالفت ملک دشمنی نہیں توکیاہے؟ملک ترقی کرے گا تو نوجوانوں کو روز گار ملے گا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسلام آبادکوبندکرناملک کےخلاف سازش ہے،سی پیک منصوبےمیں خلل ڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے۔کرپشن کےخلاف اسلام آبادبندکرناکہاں کی دانشمندی ہے،اگرکرپشن ثابت ہوجائےتوآپ کاہاتھ اور میرا گریبان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کارکنوں نےمجھےپنجاب کاصدرمنتخب کرکےعزت بخشی،کراچی سےخیبرتک پاکستان کےعوام کاشکریہ اداکرتاہوں۔موجودہ دورکےاختتام تک لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website